• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

مسجد اقصیٰ مسلم اُمہ کی ’امانت ‘ تقسیم کی کوئی سازش قبول نہیں: اردن

جمعرات 06-12-2018
in Uncategorized, عالمی خبریں
0
مسجد اقصیٰ مسلم اُمہ کی ’امانت ‘ تقسیم کی کوئی سازش قبول نہیں: اردن
0
SHARES
0
VIEWS

عمان (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اردن کی وزارت اوقاف نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ ایک ارب 80 کروڑ مسلمانوں کی امانت ہے جس پر کسی دوسری قوم اور ملت یا مذہب کے پیروکاروں کا کوئی حق نہیں۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اردن کے وزیرمذہبی امور اور اوقاف عبدالناصر ابو البصل نے ایک کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ مسجد اقصیٰ کی حفاظت پوری مسلم امہ کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ قبلہ اوّل پوری دنیا کے مسلمانوں کے لیے حرمین شریفین کی طرح مقدس ہے اور اس پر کسی دوسری قوم کا کوئی حق نہیں۔

انہوں نے کہا کی مسجد اقصیٰ کو تقسیم کرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں مگر مسلمان اپنے اس مقدس مقام کو تقسیم کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

ابو البصل نے عمان میں منعقدہ القدس اور مسجد اقصیٰ کی عالمی کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ پوری مسلم دنیا قبلہ اوّل کے حوالے سے ایک مؤقف رکھتی ہے۔

کانفرنس میں عرب ممالک، مسلم دنیا کے علماء دانشوروں اور مسیحی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

اردنی وزیر اوقاف نے عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ قبلہ اوّل اور القدس کے دفاع کے حوالے سے اپنی صفوں میں اتحاد پیداکریں اور قبلہ اوّل کی آزادی کے لیے ہونے والی عالمی کوششوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

Tags: اردنآزادیالقدسامانتتقسیمحرمین شریفیندنیاسازشصفوںعمانقبلہ اوّلکانفرنسمذہبمسجد اقصیٰمسلم اُمہمسلمانوںمسیحیممالک
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.