• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 9 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

محمود عباس صدارت بچانے کے لیے امریکی و اسرائیلی منصوبوں پر عمل پیرا ہیں: برھوم

جمعرات 05-11-2009
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

fawzi-barhoum6
اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے ترجمان فوزی برھوم نے کہا ہے کہ محمود عباس فلسطین میں تنہا سیاسی کھلاڑی بننے کی کوشش کر رہے ہیں، انہیں اپنی کرسی کی فکر ہے، جسے بچانے کے لیے وہ امریکا اور اسرائیل کے منصوبوں پر عمل پیرا ہیں۔

غزہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر عباس کا خود کو آئندہ سال صدارتی انتخابات میں امیدوار نامزد نہ کرنے کا تاثر درست نہیں، وہ ایسا سوچ بھی نہیں سکتے کیونکہ ان کی خواہش ہے کہ وہ فلسطین میں تنہا سیاسی کھلاڑی ثابت ہوں۔

ترجمان نے کہا کہ اگر صدر عباس خود کوصدارتی امیدوار نامزد نہیں کرنا چاہتےتو انہوں نے پانچ اداروں کی سربراہی کیوں سنھبال رکھی ہے اور مغربی کنارے میں دھاندلی اور اسرائیلی تسلط کے سائے میں انتخابات کرانے پر کیوں مصر ہیں۔

فوزی برھوم نے کہا کہ مغرب اور امریکا کی جانب سے فلسطین میں یہودی آباد کاری کے موقف پر پسپائی اور پیٹھ دکھانے اور اپنے وعدوں سے عملاً مکر جانے کے باجود محمود عباس نے مزاحمتی جماعتوں کا قلع قمع کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ محمود عباس جتنا زیادہ امریکا اور اسرائیل کے ایجنڈے پرعمل کر رہے فلسطینی عوام کی نظروں میں اتنی تیزی سے گر ر ہے ہیں جبکہ امریکا اور اسرائیل نے بھی ان کی کمزوری کا بھانپ لیا ہے اور وہ ان سے "ڈو مور” کا مطالبہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.