• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 26 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

لیبی باغیوں نے قذافی کی مذاکراتی پیش کش مسترد کر دی

منگل 08-03-2011
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_libyan

لیبیا کے صدر معمر قذافی کے ایک ایلچی نے باغیوں کو اقتدار چھوڑنے کے لیے بات چیت کی پیش کش کی ہے لیکن باغیوں کی قومی لیبی کونسل نے یہ پیش کش مسترد کردی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ وہ کسی ایسے لیڈر سے مذاکرات نہیں کرسکتے جس پر انہیں اعتماد ہی نہیں۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لیبی لیڈر نے باغیوں کی کونسل سے ملک سے اپنی رخصتی کے حوالے سے رابطہ کیا ہے۔ملک کے دوسرے بڑی شہر بن غازی سمیت یشتر مشرقی علاقے پر قابض باغیوں کا سب سے بڑا مطالبہ یہ ہے کہ کرنل قذافی اقتدار چھوڑ کر کہیں اور چلے جائیں۔ باغیوں کی قومی کونسل کے ایک ذریعے نے غیرملکی خبررساں ادارے کو بتایا ہے کہ انہیں صدر معمرقذافی کی جانب سے یہ تجویز موصول ہوئی ہے کہ اگر انہیں کچھ مالی ضمانتیں دی جائیں تو وہ اختیارات پارلیمان کے سربراہ کو سونپنےاور لیبیا سے کہیں اور جانے پر آمادہ ہو سکتے ہیں۔اس ذریعے کے مطابق کونسل کے نزدیک نقد رقم اس تجویزپر عمل درآمد کی راہ میں حائل ہے۔ واضح رہے کہ کرنل قذافی اپنی حالیہ تند و تیز تقریروں میں باغیوں کے خلاف لڑائی جاری رکھنے اور لیبیا کو نہ چھوڑنے کے اعلانات کر چکے ہیں لیکن بن غازی سے تعلق رکھنے والے باغیوں کی کونسل کے ترجمان نے منگل کو ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ لیبی صدر کی جانب سے انہیں اقتدار چھوڑنے کے لیے مذاکرات کی پیش کش کی گئی ہے۔ کونسل کے ترجمان مصطفیٰ غیریانی نے غیر ملکی کو بتایا ہے کہ ”میں اس بات کی تصدیق کر سکتا ہوں کہ ہم سے قذافی کے ایک نمائندے نے رابطہ کیا ہے جو لیبی صدر کے اقتدار چھوڑنے کے حوالے سے بات چیت چیت کرنے کے خواہاں ہیں”۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ”ہم نے مذاکرات کی پیش کش مسترد کردی ہے کیونکہ ہم لیبی عوام کا خون بہانے والے شخص سے مذاکرات نہیں کر سکتے جبکہ اس نے خونریزی کا سلسلہ جاری رکھا ہواہے۔ہم آج ایسے شخص پر کیسے اعتماد کرسکتے ہیں”۔ لیبی حکومت یا صدرقذافی کے کسی نمائندے نے باغیوں کومذاکرات کی پیش کش کے حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔تاہم ان کے ایک بیٹے سعدی قذافی کا کہنا ہے کہ اگر ان کے والد نے اقتدار چھوڑا تو ملک خانہ جنگی کاشکار ہوجائے گا۔ باغیوں کی قومی کونسل کے سربراہ مصطفیٰ عبدالجلیل نے کہا ہے کہ ”اس وقت ہمارا اولین مطالبہ یہ ہے کہ معمر قذافی اقتدار چھوڑنے اور ملک سے جانے کا اعلان کریں،اس کے بعد ہی لیبی ان کے خلاف جرائم پر مقدمہ نہیں چلائیں گے”۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.