• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 28 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

لیبیائی فسادات میں اسرائیلی ہاتھ ہے،قذافی قوم دشمن بن گئے

بدھ 23-02-2011
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_muammar-al-gaddafi-libyan-dictator1

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے ایک مرتبہ پھر لیبیا میں کرنل معمر قذافی کی فوج اور پولیس کے ہاتھوں مظاہرین پر ہونے والے وحشیانہ تشدد کی شدید مذمت کی ہے.حماس کا کہنا ہے کہ لیبیا میں جاری فسادات اسرائیل نے شروع کرائے ہیں لیکن لیبیائی قیادت بھی دانش مندی کا مظاہرہ کرنے کے بجائے قوم دشمنی پر اترآئی ہے. منگل کی شام غزہ میں ایک نیوز کانفرنس سے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حماس کے ترجمان حماد الرقب نے کہا کہ ان کی جماعت لیبیا میں جاری فسادات میں معمرقذافی اور اسرائیل دونوں کو برابر کا قصور وار سمجھتی ہے. لیبیا میں تشدد کی آگ بھڑکانے میں صہیونی سازشوں میں اہم کردار ادا کیا لیکن لیبیا کی سیاسی قیادت اور کرنل معمر قذافی نے عوامی مطالبات پورے کرنے کے بجائے عوام کو طاقت کے زور پر کچلنے کا فیصلہ کر کے بہت بڑی غلطی کی ہے. انہوں نے کہا کہ پرامن مظاہرین پر طیاروں کے ذریعے بمباری کا آخر کیا جواز ہے.کرنل قذافی اگر حق پر ہیں تو انہیں لیبیائی عوام کے مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے ان کے حقوق پورے کرنے میں ذرا بھی تاخیر سےکام نہیں لیناچاہیے. حماد الرقب نے استفسار کیا کہ کرنل قذافی اور ان کے فرزند یہ بتائیں کہ آخری بچے اور آخری خاتون تک لڑنے سےان کی کیا مراد ہے. کیا وہ اپنی قوم کو طاقت کے زور پر کچلنا چاہتے ہیں.حماس کے ترجمان نے کہا کہ کرنل قذافی کا سورج غروب ہو چکا اب وہ عوام کے غیض وغضب سے بچ کر نہیں جا سکیں گے. حماس کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیل لیبیائی عوام کو فسادات کی آگ میں ڈال کر ان سے عمر مختار کے القدس میں عشروں پرانے جہاد کا بدلہ لینا چاہتا ہے. انہوں نے کہ اس وقت لیبیا کے آزادی پسند اور مجاہدہ نما عمر مختارکی اولاد اپنے ملک کو صہیونی ایجنٹوں سے بچانے کے لیے سڑکوں پر ہے. مشکل کی اس گھڑی میں فلسطینی عوام اور حماس لیبیائی عوام کے ساتھ ہیں.

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.