• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 29 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

قومی مفاہمت تک انتخابات ناممکن ہیں: احمد بحر

جمعرات 17-02-2011
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_dr-ahmed-bahr-plc-deputy-speaker

فلسطینی مجلس قانون ساز کے ڈپٹی اسپیکر ڈاکٹر احمد بحر نے کہا ہے کہ جب تک ملک میں انتشار کی کیفیت موجود ہے اس وقت تک پارلیمانی، صدارتی یا بلدیاتی کسی نوعیت کے انتخابات کا کوئی امکان نہیں. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق بدھ کو غزہ میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں ڈاکٹر احمد بحر نےکہا کہ جب تمام فلسطینی جماعتوں کےدرمیان اتفاق رائے اور مفاہمت نہیں ہو جاتی تب تک شفاف، غیرجانب دارانہ اور جمہوری طریقے سے انتخابات قطعی ناممکن ہیں. انہوں نے کہا کہ اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” اور غزہ کی پٹی میں قائم حکومت قومی امنگوں کے مطابق انتخابات سے قبل تمام سیاسی دھڑوں کے درمیان اتحاد چاہتی ہیں. ایک سوال کے جواب میں احمد بحر نے کہا کہ ہم انتخابات کےخلاف نہیں لیکن موجودہ حالات میں انتخابات بے سود ہوں گے. کیونکہ فلسطینی سیاسی جماعتیں انتشار کا شکار ہیں. انہوں نے فلسطینی اتھارٹی اور صدر محمود عباس سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین میں پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کے اعلان پر نظرثانی کریں اور ترجیحی بنیادوں پر فلسطینی جماعتوں کے درمیان مفاہمت کرانے کے لیے کوشش کریں. مغربی کنارے میں فتح کی سلام فیاض کی سربراہی میں حکومت کی تبدیلی کے پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر احمد بحر نے کہا کہ سلام فیاض کی حکومت میں رد و بدل صرف نمائشی ہے. صدرعباس نے سلام فیاض کی کابینہ اس لیے تحلیل کی تاکہ عوام میں ان کےخلاف پائے جانے والے اشتعال اور غم وغصے کو کم کیا جا سکے. انہوں نے صدرعباس اور فلسطینی اتھارٹی سےکہا کہ وہ ملک میں انتخابات کے لیے آئینی اور قانونی راستہ اختیار کریں اور غیرآئینی راستوں سے الیکشن کرانے کی کوشش نہ کریں کیونکہ ایسا ہونے سے فلسطینی عوام میں اختلافات کی خلیج مزید گہری ہو گی.

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.