(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہےکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مقبوضہ بیت المقدس کےمختلف علاقوں میں کورونا وائرس کے31 نئے مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ مہلک وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 84 ہوگئی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ولیج ایمرجنسی کمیٹی کی جانب سےمقبوضہ بیت المقدس کےمختلف علاقوںمیں کئے گئے ٹیسٹ کے بعد صرف شہر رام اللہ کے شمالی مشرقی علاقے عین یبرود میں 24 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہیں جس کے بعد عین یبرود میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد 57 ہوگئی ہے ۔
وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں کورونا وائرس کی روک تھام غیر اطمینان بخش ہے ، بیان میں لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں ۔