• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 24 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

فلسطین میں قومی وحدت کے لیے جمعہ کو یکجہتی مارچ کا اعلان

جمعرات 10-03-2011
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_palestinian-cabinet1

غزہ میں تمام بڑی سیاسی اور عسکری تنظیموں نے ملک میں سیاسی انتشار کے خاتمے اورباہمی اتحاد ویگانگت کے حوالے سے کل جمعہ کو یکجہتی مارچ کا اعلان کیا ہے. تمام فلسطینی دھڑوں سے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ فلسطین بھرمیں ہونے والے یکجہتی مظاہروں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں.
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق نمائندہ فلسطینی تنظیموں کا ایک اجلاس بدھ کی شام غزہ میں القدس انٹرنیشنل ہوٹل میں منعقد ہوا. اجلاس میں ملک میں موجود سیاسی انارکی ختم کرنے لیے سڑکوں پر نکل کرمارچ کرنے کا اعلان کیا گیا.
خیال رہے کہ یکجہتی و اتحاد مارچ کا اعلان ایک ایسےوقت میں کیا گیا ہے جب مغربی کنارے میں بھی اس طرح کے کئی جلسے جلوس منعقد ہو چکے ہیں.
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے کہا کہ اجلاس میں سیاسی جماعتوں کے علاوہ سول سوسائٹی کی تنظیمیں اور تاجر برادری سے متعلق اہم شخصیات بھی شریک تھیں.
اجلاس کے دوران ملک میں سیاسی انارکی ختم کرنے اور قومی وحدت کی بحالی کے لیے کوششیں کرنے مختلف طریقوں پر غور کیا گیا.
فوزی برھوم نے کہا کہ ان کی جماعت قومی وحدت کے حوالے سے جلد ہی ایک اہم اعلان بھی کرنے والی ہے.
انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی قومی وحدت تمام سیاسی جماعتوں کی اولین ترجیح ہے. جمعہ کے روز غزہ اور فلسطین کے دیگر شہروں میں جلسے جلوسوں کے انعقاد کا اعلان قومی وحدت کے لیے کی جانے والی کوششوں کا حصہ ہے.
فوزی برھوم نے کہا کہ سب سے بڑا جلوس غزہ کی پٹی میں ہو گا جس میں لاکھوں افراد کی شرکت کی توقع ہے. اس سلسلے میں تمام سیاسی جماعتوں نے اپنے اپنے دائرے میں کوششیں شروع کر دی ہیں. انہوں نے تمام طبقہ ہائے فکر کے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ فلسطین میں قومی وحدت کے لیے سیاسی جماعتوں کے اعلان کردہ جلسوں میں شرکت کریں

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.