(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ٹور وینسلینڈ نے اسرائیل سے مطالبہ کیاکہ فلسطین میں اظہار رائے کی آزادی یا انجمن کی آزادی کی بنیاد پر کسی بھی گرفتاری، نظربندی یا تفتیش سے باز رہا جائے۔
اقوام متحدہ میں امن کیلئے متعین خصوصی مشیر اور رابطہ کار ٹوروینسلینڈ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ورچوئل سشنر سے پہلے خطاب میں مقبوضہ فلسطین میں عام انتخابات عالمی برادری سمیت مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے کام کرنے والے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطین کے انتخابات میں حصہ لینے کے حق کے تحفظ کیلئے اپنا کردار ادا کریں، انھوں نے کہا کہ فلسطین میں معتبر، غیر جانبدار شفاف انتخابات کا انعقاد قومی اداروں کے جواز کی تجدید اور فلسطینیوں کی بحالی کی سمت ایک اہم اقدام ہے۔
وینسلینڈ نے اسرائیل کے تمام متعلقہ اداروں اور فریقوں سے مطالبہ کیا کہ اظہار رائے کی آزادی یا انجمن کی آزادی کی بناءپر کسی بھی گرفتاری، نظربندی یا تفتیش سے باز رہے۔
انھوں نے عالمی وبا کورونا وائرس کی موجود گی میں شفاف ووٹنگ کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کے لئے منصوبہ بندی کرنے اور ان پر عمل درآمد کرنے کے لئے مرکزی الیکشن کمیشن (سی ای سی) کی کوششوں کا بھی خیرمقدم کیا۔