• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 28 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کا ملک گیر کنونشن، ملک بھر میں یکجہتی فلسطین اور جد وجہد آزادیئ فلسطین کے لئے کوششیں جاری رکھنے کا عزم

اتوار 20-02-2011
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_plf-1st-annual-conv2011-urdu1

فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی امت مسلمہ کے لئے اخلاقی اور شرعی فریضہ ہے کوتاہی نہیں کریں گے،فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور ہمدردی جبکہ غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے ناجئز تسلط کے خلاف ملک بھر میں ”عوامی بیداری مہم”چلائیں گے،سیمینارز،کانفرنسز،لیکچرز سمیت ریلیاں اور تصاویری نمائش جبکہ محفل مشاعرہ جیسے پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار مقررین بشمول مظفر احمد ہاشمی ،علامہ قاضی احمد نورانی ،اسامہ بن رضی ،صابر کربلائی ،طارق سید (پی ایم ایل ۔ق)،محمد حسین محنتی (جماعت اسلامی)،محمد اسلم غوری (جمعیت علمائے اسلام)،مولانا عقیل انجم (جے یو پی)،سید شبر رضا (جعفریہ الائنس)،اور دیگر نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سالانہ ملک گیر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
مقررین کاکہنا تھا کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان ملک بھر میں یکجہتی فلسطین اور جد وجہد آزادیئ فلسطین کے لئے اپنی تمام تر کوششیں جاری رکھے گی اور اس حوالے سے عوامی بیداری اور آگہی کے لئے ملک بھر میں ایسے پروگرام ترتیب دئیے جائیں گے کہ جس سے پاکستانی عوام کی فلسطین عوام سے اظہار یکجہتی کے جذبے کو فروغ دیا جائے،رہنماؤں نے زور دیا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ فلسطین کاز کے لئے طلباء اور اساتذہ پر مبنی ایک میٹی تشکیل دی جائے تا کہ فلسطین کے عنوان پر زمینی حقائق سے نوجوان نسل کو آگاہ کیا جائے اور فلسطینی عوام کی سیاسی،اخلاقی حمایت جاری رکھی جائے۔
مقررین کاکہنا تھا کہ پاکستانی عوام کے دلا ور اذہان ملت فلسطین کے ساتھ ہیں ،اور وہ وقت اب دور نہیں کہ جب فلسطین آزاد ریاست ہو گی اور غزہ کے محصورین جلد ہی آزادی سے ہمکنار ہوں گے،رہنماؤںکاکہنا تھا کہ دفاع فلسطین دفاع پاکستان ہے اور یہ حق ہے لہذٰ ا دفاع فلسطین سے روح گردانی در اصل اسلامی اقدار سےبھی روح گردانی ہے ،رہنماؤںنے مزید کہا کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کا قیام اور اس کی سالانہ کرکردگی لائق تحسین ہے ،اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی رہنماؤںنے اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہاکہ اس برس فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان ملک بھر میں بیداری مہم کا انعقاد کرے گی جس کے لئے مختلف نوعیت کے پروگرام ترتیب دئیے جائیں گے،واضح رہے کہ کنونشن میں شریک تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں سمیت طلباء تنظیموں کے قائدین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ صۃیونی کمپنیوں کی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں اور عالمی استعمار امریکا اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل سے بیزاری کا اظہار کریں۔
مقررین کاکہنا تھا کہ اقوام متحدہ ،اسلامی سربراہی کانفرنس اور یورپی یونین مسئلہ فلسطین پر سنجیدگی کا ظہار کریں اور فلسطین عوام پر ڈھائے جانے والے انسانیت سوز مظالم کے خلاف عملی اقدامات کئے جائیں ،مقررین کاکہنا تھا کہ عرب حکمران بھی اپنا دو ٹوک فیصلہ کر لیں یا تو وہ استعمار کے ساتھی بن جائیں یا پھر اسلام کی خدمت کریں بصورت دیگر امت مسلمہ انھیں جڑ سے اکھاڑ پھینکے گی اور مشرق وسطیٰ سمیت کسی بھی خطہ میں امریکی و صہیونی گماشتوں کو قبول نہیںکیا جائے گا۔
اس موقع پر رہنماؤںنے اس عزم کا اظہار کیا کہ کہ فلسطین کی آزادی تک مشترکہ جد وجہد جاری رکھی جائے گی جبکہ سالانہ پروگرام کو حتمی شکل دی گئی ۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.