اسرائیلی فوج نے عالمی انعام یافتہ فلسطینی صحافی کو انعام وصول کرنے کیلئے غزہ سے نکلنے سے روک دیا-اسرائیلی فوج نے امریکی نیٹ ورک سی این این کے فلسطینی صحافی طلال ابو رحمہ کو لندن جانے کیلئے بیت حانون راہداری پر روک دیا- واضح رہے کہ طلال ابو رحمہ کو جنگی کوریج پر عالمی انعام مارٹن اڈلر دینے کا اعلان کیا گیا ہے- انہوں نے انعام وصول کرنے کیلئے انیس نومبر کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن روانہ ہونا تھا جہاں پر تقسیم انعامات کی پروقار تقریب میں انہیں انعام سے نوازا جانا تھا- دوسری جانب طلال ابو رحمہ نے کہا ہے کہ سی این این ادارے کی مداخلت کے باوجود بیت المقدس میں برطانیہ کے سفارت خانے نے انہیں ابھی تک ویزہ جاری نہیں کیا