(روز نامہ قدس آن لائن خبر رساں ادارہ )امریکی صدر کے مشیربرائے مشرقی وسطیٰ اور داماد جیرڈ کوشنر نے کہا ہے کہ "ہم فلسطینی اور خطے کے عوام کے لئے تاریخی موقع پیدا کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں۔ بعض لوگ بحرین ورکشاپ کو "صدی کی بدترین سودے بازی” قرار دے رہے ہیں حالانکہ یہ صدیوں بعد آنے والا موقع ہے۔ اہل اور دلیر قیادت ہی اس موقع سے فائدہ اٹھا سکتی ہے۔
صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جیرڈ کوشنر کا کہنا تھا کہ تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ فلسطینی صدر محمود عباس کی سیاسی بصیرت کے قائل اور ان کو بہت پسند کرتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ ان سے امریکی امن تجاویز کے ضمن میں کسی بھی وقت رابطے کے لئے تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی نے بحرین ورکشاپ کا بائیکاٹ کر کے "فاش غلطی” کا ارتکاب کیا ہے۔
صدی کی ڈیل منصوبے کے اگلے مرحلے کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا، مشرق وسطیٰ کے دیرینہ مسائل صرف اقتصادی روڈ میپ پر عمل کر کے حل نہیں ہو سکتے اس کے لئے [قضیہ فلسطین کا] سیاسی حل پیش کیا جانا بہت ضروری ہے۔
مشرق وسطیٰ کے لئے امریکی صدر کے مشیر جیرڈ کشنر کا کہنا تھا کہ امریکی منصوبہ دراصل "صدیوں بعد ملنے والا موقع” ہے۔ یہ فلسطینی اور خطے کے عوام کے لئے ایک تاریخی موقع ہے انھوں نے کہا کہ امریکا فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے لئے امن اور خوشخالی کی کوشش کر رہا ہے تاکہ وہ سب عزت اور احترام سے رہ سکیں۔