• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 23 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

فتحاوی ملیشیا کی خواتین مظاہرین پر حملوں کی کوشش

بدھ 16-03-2011
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_protest-palestinian-women

فلسطینی صحافی لمی خاطر کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے میں فتح کے زیر انتظام فلسطینی اتھارٹی کی ملیشیا نے الخلیل میں فلسطینی انقسام کے خاتمے کے حق میں خواتین کے جلوس پر حملے کی کوشش کی تھی۔ خاتون صحافی لمی خاطر، جو خود بھی مظاہروں میں شریک تھیں، کے مطابق پورے مغربی کنارے کی طرح فلسطینی مفاہمت کے حق میں نکالے گئے کامیاب جلوس پر ذرائع ابلاغ نے جلوس کی کوریج شروع کی تو عباس ملیشیا نے پہلے مظاہرین خاتون پر حملہ کرنے کی کوشش اور پھر کیمروں کے ذریعے ان کی تصاویر کھینچنا اور ان کے نام اور پتے لکھنا شروع کردیے، بعد ازاں ملیشیا کے اہلکاروں نے مظاہرین کے بینرز بھی پھاڑ ڈالے۔ صحافیہ نے بتایا نے عباس ملیشیا کی جانب سے خواتین کے ساتھ برتے گئے ناروا سلوک کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ملیشیا نے تمام مظاہرین کو بالجبر المنارہ اسکوائر سے پیچھے دھکیل کر ان کی نعرے بازی بھی بند تو کروا دی تاہم پیچھے ہٹتے ہی خواتین عباس حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی شروع کردی اور فلسطینی اختلافات اور گرفتاریاں ختم کرنے کے مطالبات شروع کر دیے۔ خاطر نے مزید بتایا کہ اس موقع پر فلسطینی مجلس قانون ساز کے اراکین اور حماس رہنماؤں کی جانب سے خواتین اور عباس ملیشیا کے مابین جھڑپیں ہوتے ہوتے رہ گئیں۔ فلسطینی صحافیہ نے اس موقع پر عباس ملیشیا کو پیغام ارسال کیا کہ خواتین جلد دوبارہ اسکوائر میں جمع ہو کر اپنی سرگرمیاں شروع کردیں گے، یہ تم سے نہیں ڈرتیں، عباس حکومت کے جیلوں سے اپنے مجاہدین کی رہائی ان کا بڑا ہدف ہے۔ خاطر نے بتایا کہ منگل کے روز پورے مغربی کنارے میں دور دور تک سناٹا ہونے کے باوجود مظاہرے میں شریک ہونے والی خواتین کی بڑی تعداد نے گھروں سے نکل کر فلسطینی مفاہمت کے حصول کی خاطر اپنی نیک نیتی ثابت کر دی۔ مغربی کنارے اور غزہ میں مختلف مقامات پر فلسطینیوں کی ریلیوں میں عباس ملیشیا کی جیلوں میں قید اسیران کے اہل خانہ نے بھی بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر قیدیوں کے اہل خانہ نے اپنے پیاروں کی رہائی کا مطالبہ کیا اور عباس ملیشیا کے خلاف شدید نعرے بازی شروع کر دی۔ اسیران اہل خانہ کمیٹی نے احتجاجی مظاہروں کے دن پیش کیے گئے فتحاوی رویے سے ثابت ہوگیا کہ فتح مفاہمت کے بارے میں سنجیدہ نہیں اور اس کی رائے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.