غزہ کی پٹی میں سوموار کی صبح ایک کار بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص شہید اور تین افراد زخمی ہو گئے ڈاکٹر معاویہ حسنین ڈائریکٹر آف ایمرجنسی نے اس حادثے کی تصدیق کی ہے کہ کار بم دھماکے میں ایک شخص شہید اور دگر تین افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ مقامی ذرائع کے مطابق کار بم دھماکہ فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ کی رہائس کے قریب پیش آیا اور اس حادثے میں شہید ہونے والا 36 سالہ شخص محمد قلب تھا جو کہ رام اللہ کے سیکیورٹی محکمے سے وابستہ تھا