(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غزہ میں گیس سلنڈر کے دھماکے سے لگنے والی آگ سے اب تک شہادتوں کی تعداد 10 ہوگئی 60 فلسطینی زخمی جبکہ 14 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
وزارت صحت کے ترجمان ایاد البزم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے شہر غزہ کے وسطیٰ علاقے نصیرت پناہ گزین کیمپ میں قائم مرکزی بازار کی ایک بیکری گیس سلنڈر پھٹنے سے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں لگنے والی آگ سے اب تک 10فلسطینی باشندوں کی شہادت ہوئی ہے جبکہ 60 سے زائد افراد زخمی ہیں جن میں سے کم سے کم 14 کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔
بیان میں ان کا کہنا تھا کہ گیس سلنڈر پھٹنے سے لگنے والی آگ دیکھتے ہی دیکھتے پورے بازار میں آگ پھیل گئی اور پورے بازار سمیت کئی گاڑیوں اور دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آتش زدگی سے متعدد ہوٹل، سبزیوں کی دکانیں، ایک جیولری کی دکان سمیت 10 دکانیں، 8 گاڑیاں اور دیگر املاک تباہ ہوگئیں۔
فلسطینی لوکل کورنمنٹ کے سیکرٹری ابراہیم رضوان نے بتایا کہ زخمی ہونے والے تمام افراد کو اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ ان میں سے بعض شدید زخمیوں کو غرب اردن اور مصر بھیجا گیا ہے۔