• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 9 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

غزہ میں مزاحمت کمزور ہوئی تو نقصان مصر کا ہو گا: حماس

ہفتہ 26-12-2009
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

hammad-al-ruqub-hamas-spokesman1

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے غزہ کی پٹی اور مصر کے درمیان لگائی جانے والی زیر زمین دیوار پرایک بار پھر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیوار لگانے سے غزہ کی تحریک مزاحمت کو کمزور کیا گیا تو اس کا نقصان مصر کو ہو گا۔

جمعہ کے روز غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے ایک سال مکمل ہونے اور آہنی باڑ کے خلاف ایک عظیم الشان عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حماس کے راہنما حماد رقب نے مصری صدر حسنی مبارک پر زور دیا کہ وہ فولادی دیوار کی تعمیر فوری طورپر روکنے کے احکامات جاری کریں، کیونکہ دیوار کے ذریعے غزہ کی کمزوری کے براہ راست منفی اثرات مصرپر پڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مصرکی سلامتی غزہ میں مزاحمت کی مضبوطی سے مشروط ہے، فلسطینی عوام کا گلا گھونٹ کر سلامتی حاصل نہیں کی جا سکتی۔

حماد رقب نے کہا کہ اسرآئیل کی جانب سے فلسطینی عوام بالخصوص غزہ کے خلاف جارحیت کے تمام ہتھکنڈے بری طرح ناکام ثا بت ہوئے ہیں۔ طاقت اور ظلم کی بنا پر اسرائیل فلسطینی عوام کے جذبہ آزادی کو
دبا نہیں سکا۔
حماس کے راہنما کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام گذشتہ کئی عشروں سے اسرائیلی مظالم کا شکار ہیں اور ظلم کی ایک بد ترین شکل غزہ کی معاشی ناکہ بندی کی صورت میں اہل فلسطین پر مسلط کی گئی ہے۔ صہیونی جارحیت کی موجودہ شکل بد ترین دہشت گردی ہے جو دنیا کے سامنے کھلے عام جاری ہے، جبکہ دنیا اس پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

رقب نے عرب ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین میں اسرائیلی دہشت گردی اور غزہ کی معاشی ناکہ بندی ختم کرنےسے متعلق اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

حماس کی جانب سے غزہ پر اسرائیلی دہشت گردی کے ایک سال مکمل ہونے کے حوالے سے نکالی گئی ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ شرکا کے ہاتھوں میں سبز پرچم، بینرز اور کتبے تھے جن پر اسرائیل کے خلاف، حماس اور آزادی کے حق میں نعرے درج تھے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.