مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں قابض اسرائیلی فوج نے ایک نوجوان لڑکی کو اس وقت گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جب اس نے فوجی چوکی پر حکام کو عریاں تلاشی دینے سے انکار کیا۔ اطلاعات کے مطابق ستائیس سالہ ام وسام اپنے محلے قریب فوجی چوکی کے پاس سے گذر رہی تھی کہ اس دوران قابض حکام نے اسے چوکی پر روک کر جامعہ تلاشی دینے کو کہا، قابض فوج نے اسے برقعہ اتار کر تلاشی دینے پر اصرار کیا تاہم اس نے بے لباس ہو کر تلاشی دینے سے انکار کر دیا۔ جس پر موقع پر موجود فوجیوں نے اس کے ہاتھ کمر پر باندھ اسے نامعلوم مقام پرمنتقل کر دیا۔ دوسری جانب عینی شاہدین کے مطابق گرفتار کی گئی خاتون کوحراست میں لینے کےبعد چوکی پر تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ بعد ازاں گاڑی میں بٹھا کرنامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔