• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 8 ستمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

"عرب ممالک میں سیاسی بحران،اسرائیل نے فلسطین میں یہودی آبادکاری تیز کر دی”

جمعہ 11-02-2011
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_settlement47

تیونس اور مصر سمیت عرب ممالک میں جاری سیاسی بحران کے بعد اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آبادکاری تیز کر دی ہے، جبکہ دوسری جانب فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے مندوب برائے القدس اموراحمد الرویضی نے کہا ہے کہ اسرائیل نے مشر ق وسطیٰ میں جاری سیاسی بحران سے فائدہ اٹھاتے ہوئے یہودی بستیوں کی تعمیر کا کام تیز کر دیا ہے. فلسطینی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے فلسطینی عہدیدار نے کہا کہ اسرائیلی حکومت یہ سمجھتی ہے کہ مصر اور عرب ممالک میں جاری سیاسی بحران کے باعث عالمی برادری کی توجہ ان بحرانوں کی جانب ہے جو اسرائیل کے لیے یہود ی بستیوں کی تعمیر کے منصوبوں کے لیے بہترین موقع ہے. احمد الرویضی کا کہنا تھا کہ صہیونی حکومت نے گذشتہ ایک ماہ کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے کے کئی علاقوں اور بیت المقدس میں شیخ جراح کے مقام پر یہودی بستیوں کے کئی نئے منصوبوں پر کام شروع کیا . ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے شیخ جراح میں مسجد اقصیٰ کے متصل علاقے میں تجارتی اغراض کے لیے کئی مراکز کی تعمیر شروع کی ہے. انہوں نے بتایا کہ اسرائیل نے مقبوضہ فلسطینی شہروں نابلس، جنین اور الخلیل میں بھی کئی مقاما ت پر یہودی کالونیوں میں توسیع کے منصوبوں کی منظوری دی ہے. انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بیت المقدس اور فلسطین کے دیگر علاقوں میں جاری یہودی بستیوں کے صہیونی منصوبوں کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کرے اور عرب ممالک میں جاری سیاسی بحران کو اسرائیل کے لیے ایک سنہری موقع نہ بننے دے.

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.