عباس ملیشیا نے الخلیل میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سابق امیدوار رکن پارلیمنٹ عبداللہ قعور کو اغوا کرلیا- فلسطینی صدر محمود عباس کو براہ راست جوابدہ سیکورٹی فورسز نے عبداللہ قعور کو دفتر طلب کرنے کے بعد اغوا کیا- عبداللہ قعور کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ عبداللہ کی صحت بہت خراب ہے- وہ گردے کے مرض میں مبتلا ہیں- اگر ان کو کچھ ہوا تو فلسطینی اتھارٹی اس کی ذمہ دار ہوگی- واضح رہے کہ عبداللہ قعور 2006ء کے عام فلسطینی انتخابا ت میں حماس کے امید وار تھے –