• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 25 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

عباس ملیشیا نے حماس کے تین ارکان حراست میں لے لیے

منگل 08-03-2011
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_abbas-militia41

فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں صدر محمودعباس کے زیرکمانڈ سیکیورٹی فورسز کی اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے ارکان کے خلاف کریک ڈاٶن جاری ہے. اطلاعات کے مطابق منگل کو علی الصبح عباس ملیشیا نے قلقیلیہ، نابلس، الخلیل اور دیگرشہروں میں گھرگھر تلاشی کے دوران حماس کے کم ازکم تین ارکان کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے حراستی مراکز میں منتقل کر دیا ہے. دوسری جانب تاریخی شہر الخلیل سے کئی روز قبل حراست میں لی گئی اہم شخصیات بدستور عقوبت خانوں میں رکھے گئے ہیں اور ان کی رہائی سے متعلق عدالتوں کےاحکامات کو نظرانداز کر دیا گیا ہے. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق منگل کو قلقیلیہ میں عباس ملیشیا کے انٹیلی جنس اہلکاروں نے سامی مغازی نامی حماس کے کارکن کو حراست میں لے لیا. وہ ایک سال پہلے بھی کئی ماہ تک عباس ملیشیا کی حراست میں رہ چکے ہیں. نابلس میں تلاشی کے دوران جامعہ النجاح کے طالب علم عمراسکندر کو اس کے گھر سے حراست میں لیا گیا. واضح رہے کہ عمراسکندر اس سے قبل 10 مرتبہ گرفتار کیا جا چکا ہے. ادھر عباس ملیشیا نے کئی روز قبل الخلیل شہر سے گرفتار کئی سرکردہ شخصیات کو بدستور حراست میں لے رکھا ہے. فلسطینی عدالتوں کی جانب سے الخلیل کی غیرمتنازعہ اور معتبرشخصیات کی فوری رہائی کے احکامات دیے گئے ہیں تاہم عباس ملیشیا کی جانب سے عدالتی احکامات نظرانداز کئے جا رہے ہیں. دوسری جانب اسرائیلی فوج نے عباس ملیشیا کی جیلوں سے رہا ہونے والے ایک درجن سے زائد افراد کو مطلوب قرار دے کر انہیں لائن حاضر ہونے کے احکامات جاری کیے. صہیونی حکام کی جانب سے الخلیل کے کئی شہریوں کے گھروں میں نوٹس بھجوائے گئے ہیں جن میں انہیں فوری طور پر خود کو حکام کے سامنے پیش ہونے کو کہا گیا ہے.خیال رہے کہ عباس ملیشیا کی جیلوں سے گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ایک درجن سے زائد شہریوں کو کئی ماہ کی اسیری کے بعد رہا کیا گیا تھا.

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.