• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 9 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

عالمی ریڈکراس زخمی مغوی فلسطینیوں کا پتا لگائے کہ وہ کس حال میں ہے: ریاض اشقر

ہفتہ 14-11-2009
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

reyad-al-ashqar فلسطینی وزارت برائے امور اسیران نے جنوب مشرقی غزہ میں تین فلسطینی نوجوانوں کے اغواء کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے- وزارت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تینوں نوجوانوں کی زندگی کی ذمہ دار اسرائیلی حکومت ہے- فلسطینی وزارت برائے امور اسیران کے ڈائریکٹر ریاض اشقر نے کہا کہ گزشتہ روز غزہ کے سرحدی علاقے میں اسرائیلی فوج نے پرندوں کا شکار کرنے والے فلسطینیوں کے ایک گروپ پر فائرنگ کی جس سے ایک شکاری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے- اسرائیلی فوجی اہلکاروں نے فائرنگ کے دوران تین فلسطینی نوجوانوں کو اغواء بھی کیا- ریاض اشقر کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج نے فلسطینی نوجوانوں پر سرحدی باڑ کے نزدیک آنے کے بہانے سے فائرنگ کی حالانکہ وہ غزہ کے علاقے میں پرندوں کا شکار کر رہے تھے- فلسطینی شہریوں پر فائرنگ اور انہیں گرفتار کرنا اسرائیلی فوج کا وطیرہ بن چکا ہے اسرائیلی فوج شہریوں کے خلاف مسلسل جارحانہ کارروائیاں کر رہی ہے- گزشتہ ہفتوں میں اسرائیلی فوج کی شہریوں کو اغوا کرنے کی مہم تیز ہوگئی ہے- ریا ض اشقر نے مغوی فلسطینی نوجوانوں کی زندگیاں بچانے کیلئے عالمی ادارے ریڈ کراس سے مداخلت کا مطالبہ کیا ہے- انہوں نے کہا کہ ریڈ کراس کو چاہیے کہ وہ فلسطینی نوجوانوں کا پتہ چلائے کہ انہیں کہاں رکھا گیا ہے اور وہ کس حال میں ہیں ، کیونکہ وہ زخمی ہیں اور انہیں فوراً علاج کی ضرورت ہے-

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.