• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 9 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

عالمی برادری کی خاموشی اسرائیل کو غزہ پر دوبارہ حملے کا موقع فراہم کرے گی: فلسطین

پیر 28-12-2009
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی وزارت داخلہ کے ترجمان ایھاب غضین نے کہا ہے کہ غزہ پراسرائیل کے حملے اور نئی جارحیت کے امکان کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ عرب نشریاتی ادارے”القدس نیوز چینل” سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عرب ممالک اور عالمی برادری کی خاموشی اسرائیل کو نہ صرف غزہ کی معاشی ناکہ بندی جاری رکھنے کا حوصلہ فراہم کر رہی ہے بلکہ عالمی زباں بندی سے اسرائیل فائدہ اٹھا کرغزہ پر دوبارہ حملہ کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو جنگی جرائم کے ارتکاب پر کوئی شرمندگی نہیں، دہشت گردی اور جنگی جرائم کا ارتکاب اسرائیل کی تاریخ کے مکروہ چہرے کا حصہ ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی اور جنگی جرائم کے ارتکاب پر صہیونی قیادت کے خلاف سخت کارروائی کرے۔ ایک سوال کے جواب میں غضین کا کہنا تھا کہ عرب دنیا کی خاموشی سے فائدہ اٹھا کراسرائیل مسئلہ فلسطین کی متنازعہ حیثیت ختم کرنے کی سازشیں کر رہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ فلسطینی عوام اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، غزہ پر جنگ مسلط کی گئی تو منہ توڑ جواب دیں گے۔ انہوں نے مصر کی جانب سے یورپ کی طرف سے غزہ کے لیے آنے والے امدادی قافلے کو روکنے جانے کی شدید مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ قاہرہ فلسطینی عوام کی ناکہ بندی میں اسرائیل کے ساتھ تعاون کرنے کے بجائے امدادی قافلے”غزہ آزادی 3″ کو فوری طور پر شہر میں داخل ہونے کا موقع فراہم کرے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.