• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 9 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

عالمی برادری غزہ میں انسانی المیے کی ذمہ دار ہے: وائل سقا

بدھ 23-12-2009
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

wael-al-sakka
عالمی و عرب کمیٹی برائے غزہ کی تعمیر نو کے چیئرمین وائل سقا نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی مسلط کردہ معاشی ناکہ بندی پرعالمی برادری خاموش رہ کرمنظم اندازمیں انسانی حقوق کی خلاف وزیوں کی مرتکب ہو رہی ہے۔

منگل کے روز اردن کے دارالحکومت عمان میں پیرایک مقامی ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کے ہاتھوں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عالمی برادری کے علم میں ہیں اس کے باوجود عالمی برادری اور عرب ممالک اس پر دانستہ طور پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی کی تین سال سے جاری معاشی ناکہ بندی کے باعث عام شہری بنیادی ضروریات سے محروم ہیں اور ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ اور ادویات کی شدید قلت پائی جا رہی ہے، جبکہ اس پر مزید ظلم یہ ہے کہ مصرنے غزہ کی بارڈر پر زیرزمین آہنی دیوار لگا کرشہر کا ناطقہ بند کر دیا ہے۔ قابض اسرائیل نے گذشتہ برس جنگ کے دوران کارخانوں اور دیگر املاک کو تباہ کردیا تھا جس کے بعد ان کی تعمیر کا سلسلہ ابھی تک شروع نہیں کیا جا سکا۔

ایک سوال کے جواب میں سقا کا کہنا تھا کہ وہ اب تک انسانی حقوق کے سینکڑوں تنظیموں کے مندوبین سے مل کر غزہ کی پٹی میں موجود انسانی بحران ختم کرنے پر غورکر چکے ہیں تاہم وہ اب تک اس لیے کامیاب نہیں ہو سکے دنیا ان کا ساتھ نہیں دے رہی جبکہ بہت سے انسانی حقوق کے اداروں پر غزہ میں جانے اور آزادی سے کام کرنے پر اسرائیل کی جانب سے پابندیاں عائد ہیں۔ جس کے باعث تعمیر نو کا کام شروع نہیں ہو سکا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.