فلسطینی وزیر اوقاف اور مذہبی امور ڈاکٹر طالب ابو شعر نے "الکرد خاندان” کے ساتھ پیش آنے والی زیادتی کو انتہائی گھٹیا عمل قرار دیتے ہوئے مجرموں کو جلد سے جلد بے نقاب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہودی آباد کاروں کا یہ وطیرہ بن چکا ہے کہ وہ فلسطینی خاندانوں کو تنگ کرتے ہیں اگر ان کے خلاف فوری کارروائی نہ کی گئی تو پانی سر سے گزر جائے گا طالب ابو شعر کی طرف سے منگل کے روز ایک بیان جاری کیا گیا جس کی ایک کاپی مرکز اطلاعات فلسطین کو بھی جاری کی گئی تھی کہ یہودی آباد کار اپنی من مانی کرتے ہیں اور اس میں قابض اسرائیلی فوج برابر کی شریک ہوتی ہے ۔ شیخ جراح کے علاقے میں الکرد خاندان کے ساتھ ہونے والی زیادتی کی ذمہ دار صرف اور صرف اسرائیلی حکومت ہے کیونکہ یہودی آباد کار سب کچھ قابض اسرائیلی فوج کی اشیرباد سے کرتے ہیں انہوں نے امت مسلمہ پر زور دیا کہ وہ خواب غفلت سے جاگیں اور آگے بڑھ کر اسلامی مقدسات کی حفاظت اور اہل فلسطین کی مدد کریں۔ طالب ابو شعر نے مزید کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے ساتھ جو جانوروں جیسا سلوک روا رکھا جا رہا ہے وہ اسرائیلی منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے