• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

صیہونی وزیراعظم کا انتخابات میں کامیابی کیلئے یہودی بستیوں کی تعمیر کا اعلان

پیر 02-03-2020
in Uncategorized, خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صیہونی وزیراعظم کا انتخابات میں کامیابی کیلئے یہودی بستیوں کی تعمیر کا اعلان
0
SHARES
0
VIEWS

 (روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )  قابض ریاست میں ہونےو الے انتخابات میں کامیابی کیلئے صیہونی وزیراعظم بین الاقوامی برادری کی طرف سے شدید تنقید اور مذمت کے باوجود فلسطینی علاقوں میں غیرقانونی  یہودی بستیوں کی تعمیر کیلئے  سرگرم ہیں ۔

فلسطینی دفاع اراضی کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض ریاست کے صیہونی وزیراعظم نیتن یاھو امریکا کےنام نہاد امن منصوبے "صدی کی ڈیل ” کے تحت یہودی انتہا پسندوں کو خوش کرنے اور اسرائیل کے پارلیمانی (کنیسٹ ) کے انتخابات میں کامیابی کے لیے فلسطین میں یہودی بستیوں کی  آبادی کی کوششوں کو تیز کررہے ہیں ، بین الاقوامی برادری کی طرف سے شدید تنقید اور مذمت کے باوجود نیتن یاھو پر یہودی آباد کاری کا جنون سوار ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاھو نے غرب اردن کے سیکٹر ‘ای ون’  میں 3500 مکانات کی تعمیرکی منظوری دی۔ یہ مکانات معالیہ ادومیم یہودی کالونی میں تعمیر کیے جائیں گے،  یہ مکانات سلامتی کونسل کی قرارداد 2334 کی کھلم خلاف ورزی ہے۔اس سے قبل اسرائیلی وزیراعظم نے یہودی آبادکاری کے دو الگ منصوبوں پرعمل درآمد کا اعلان کیا۔ ان میں 2200 مکانات الگ اور 3000 الگ مکانات کی تعمیر شامل ہے۔خیال رہے کہ کل سوموار کو اسرائیلی کنیسٹ کے 23 ویں عام انتخابات ہو رہے ہیں۔ ان انتخابات میں بھاری اکثریت حاصل کرنے کے لیے بنجمن نیتن یاھو ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔

Tags: فلسطینی اراضییہودی آبادیاںیہودی بستیاں
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.