• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

صیہونی نیوی کی فائرنگ، 13 سالہ فلسطینی ماہی گیر زخمی

پیر 05-08-2019
in Uncategorized, صیہونیزم, غزہ
0
صیہونی نیوی کی فائرنگ، 13 سالہ فلسطینی ماہی گیر زخمی
0
SHARES
1
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض اسرائیلی نیوی بھی فلسطینیوں کے خلاف کھلی بربریت پراتر آئی، نیوی اہلکاروں نے کھلے سمندر میں حصول روزگار کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈال کر جانے والے ماہی گیروں پر اندھادھند فائرنگ کردی، فائرنگ میں تیرا سالہ فلسطینی بچہ عبداللہ مفلح شدید زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح صہیونی نیوی نےفلسطینی ماہی گیروں پر اس وقت اندھا دھند فائرنگ کردی جب وہ حصول روزگار کیلئے اسرائیل کی جانب سے متعین ساحلی علاقے میں مچھلی کے شکار میں مصروف تھے، اسرائیلی نیوی کی فائرنگ سے کے نتیجے میں غزہ کا رہائشی تیرا سالہ عبداللہ مفلح شدید زخمی ہوگیا، زخمی ماہی گیرکو  فوری طور الشفاء  اسپتال منتقل کیا گیا تاہم اسکی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ تیرا سالوں سے صیہونی فوج نے مقبوضہ فلسطین کے شہرغزہ کی بحری، فضائی اور بری ناکہ بندی کی ہوئی ہے جس کے تحت نا کوئی غزہ میں آزادانہ داخل ہوسکتا ہے اور نا باہر جاسکتا ہے حتیٰ کہ اسرائلی ناکہ بندی کے باعث غزہ میں خوراک اور ادویات کی شدید قلت ہے اور اقوام متحدہ اور دیگر انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاجوں کے باوجود اسرائیل کی جانب سے غزہ کے محاصرے کو ختم نہیں کیا جارہا ہے۔

Tags: بحری، فضائی اور بری ناکہ بندیعبداللہ مفلحفلسطینی ماہی گیرماہی گیروں پر اندھادھند فائرنگ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.