(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) آج صبح صیہونی فوج نے فلسطین اور اسرائیل کو علیحدہ کرنے والی دیوار کے پاس سے گزرنے والے فلسطینی نوجوان پر فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق آج صبح مقبوضہ بیت المقدس کے شہر جنین کے نواحی علاقے دیر العابد میں اسرائیل اور فلسطین کو علیحدہ کرنے والی دیوار کے قریب سے گزرنے والے فلسطینی نوجوان کو گولیاں مارکر شدید زخمی کردیا ہے۔
صیہونی فوج کی جانب سے جاری بیان دعویٰ کیا گیا ہے کہ فلسطینی غیر قانونی طورپر اسرائیل میں داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا جس پر اس کو گولی ماری گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ چھ ماہ میں آٹھ فلسطینی باشندوں کو اسرائیلی فوج کی جانب سے علیحدگی کی دیوار کے پاس گولیوں کا نشانہ بنایاجاچکا ہے اور وضاحت میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ فلسطینی باشندے غیر قانونی طورپر اسرائیل میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے جس پر فائرنگ کی گئی۔