(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی افواج نے بیت المقدس کے شہرجنین کے مختلف علاقوں سے انتظامی قید کاٹ کرآنیوالے تیرا فلسطینیوں کو دوبارہ گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق فلسطینی حریت پسندوں اور صیہونی افواج کے درمیان جھڑپوں کے بعد صیہونی افواج نے جنین کے مختلف علاقوں میں گھر گھر تلاشی کےدوران روایتی لوٹ مار کے ساتھ حالیہ انتظامی قید مکمل کرکے آنیوالے تیرا فلسطینیوں کو دوبارہ گرفتار کرلیا ۔
گرفتار کیئے جانے والے فلسطینیوں میں سلطان خلوف ، محمود قصراوي ، مجدي ابو الهيجة، ابراهيم جبر، مخيم جنين، حسن زغل، ماهر عبد وصلاح اور صالح محمود سمیت دیگر شامل ہیں