(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) رات گئے فلسطینی رہنما خالدہ جرار کے گھر پر صیہونی فوج کا چھاپہ ، گھر میں لوٹ مارکرنے کے بعد خالدہ جرار کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق معروف فلسطینی سیاستدان اور پاپولر فرنٹ برائے آزادیِ فلسطین کی رہنما خالدہ جرار کی بیٹی یافا جرار نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ رات گئے درجن سے زائد گاڑیوں میں صیہونی فوج نے ہمارے گھر پر چھاپہ مارا اور میرے والدہ کو گرفتار کرکے لے گئے ۔
My mom, Khalida Jarrar, was arrested from our house in Ramallah moments ago. Isreali occupation forces raided our home with over 70 soldiers and around 12 military vehicles. Mom and sister were asleep when they approached. #freekhalidajarrar #IsraeliCrimes #Israel #BDS pic.twitter.com/njPyi6ze3a
— Yafa Jarrar (@YafaJarrar) October 31, 2019
واضح رہے کہ خالدہ جرار اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ اسرائیلی جیلوں میں قید رہی ہیں، ان کوجون دوہزار سولہ میں چودہ ماہ کی قید کے بعد رہائی ملی تھی، انہیں دو جولائی دوہزار سترہ اور دوہزار پندرہ میں بھی گرفتار کیا گیا تھا۔ جبکہ پاپولر لبریشن فرنٹ کے متعدد رہنما صیہونی فوج کی حراست میں ہیں