(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض اسرائیلی فوج کابیت المقدس کےشہرجنین پردھاوا مزاحمت پر صیہونی فوج نے آنسو گیس اور فائرنگ کر دی جس سے کم سے کم 6 فلسطینی زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مقابق مقبوضہ بیت المقدس کے شہر "جنین” میں صیہونی فوج نے گھر گھر تلاشی کا عمل شروع کیا اور روایتی لوٹ مار اور رہائشیوں پر تشدد کیا جس پر فلسطینوں نے مزاحمت کی، مشتعل مزاحمت کاروں کو منتشر کرنے کیلئے اسرائیلی فوج نے آنسو گیس کے شیل فائر کیئے جس کےجواب میں فلسطینیوں نے قابض صیہونی فوج پرپتھراؤکیا، فلسطینیوں کی جانب سے پتھراؤپراسرائیلی فوج نے براہ راست فائرنگ کی جس کی ذد میں آکر کم سے کم 10 فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جبکہ مظاہرین کے پتھراؤ سے چہرے پرپتھرلگنے سے 2 اسرائیلی فوجی شدید زخمی ہوگئے۔
بعد میں اسرائیلی فوج نے پتھراؤ کے الزام میں متعدد فلسطینیوں کو بھی گرفتار کرلیا ہے جن میں زیادہ تعداد 14 سے 25 سال کے نوجوانوں کی ہے