(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی حکام کی طرف سے اجازت ملنے کے بعد غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے 23 فلسطینیوں نے اسرائیل کی ‘رامون’ نامی جیل میں قید اپنے پیاروں سے ملاقات کی۔ ریڈ کراس کے تعاون سےغزہ کے 23 فلسطینیوں نے رامون جیل میں قید 15 فلسطینی اسیران سے ملاقات کی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل صیہونی حکام نے غزہ سے تعلق رکھنے والے کسی بھی شخص کو اسرائیل میں داخلے کی اجازت نہیں دی حتیٰ کہ مسیحیوں کے مذہبی تہوار کرسمس کی تقریبات میں شرکت کیلئے غزہ کے مسیحیوں کو مقبوضہ بیت المقدس جانے کی اجازت نہیں دی گی ۔