(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ فلسطین کے شہر جنین کے جنوبی علاقے سيلة الظهر میں درجنوں صیہونی آباد کاروں نے راہ سے گزرنے والے فلسطینی شہریوں کی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا اور اشتعال انگیز نعرے بازی کی۔
درجنوں صیہونی آباد کاروں نے مقبوضہ بیت المقدس کے جنوبی علاقے جنین میں سيلة الظهر کے مقام پر فلسطینی راہ گیروں پرڈنڈوں اور پتھروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں گاڑیوں کے شیشے توڑے گئے جبکہ ایک فلسطینی احمد عبداللہ کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ صیہونی آباد کاروں نے اسرائیلی فوج کی نگرانی میں فلسطینی راہگیروں پر حملہ کیا ساتھ ساتھ اپنے مذہبی گیت اور اسلام مخالف نعرے بازی کی۔
واضح رہے کہ صیہونی آباد کاروں کی جانب سے گزشتہ کچھ ماہ سے فلسطینیوں کی گاڑیوں اور گھروں پر اشتعال انگیز نعروں کے اسپرے کرنے کے واقعات میں بہت تیزی دیکھنے میں آئی ہے، صیہونی آباد اسرائیلی فوج اور پولیس کی سربراہی میں فلسطینی علاقوں میں گھس آتے ہے اور ان کے خلاف اشتعال انگیز نعرے اور تضحیک آمیز سلوک کرتے جس کے در عمل میں فلسطینی اور اسرائیل فوج کے درمیان جھڑپے دیکھنے میں آتی رہتی ہیں۔