(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض ریاست کی صہیونی جیل میں غیر معینہ مدت کےلیے حراست میں لیے جانے والے فلسطینی قیدی نے اپنی غیر قانونی نظر بندی کے خلاف 25 روز قبل بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔
قیدی کلب برائےفلسطینی اسیران کے ترجمان کےمطابق گزشتہ روز قابض ریاست میں صہیونی جیل میں قید جینن سے تعلق رکھنے والے 34 سالہ فلسطینی قیدی جبریل الزبیدی نےصہیونی جیل میں اپنی غیر قانونی نظر بندی کو مسترد کرتے ہوئے 25 روز گزر جانے کے بعد بھی اپنی احتجاجی بھوک ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
قیدی کلب کے مطابق صہیونی جیل انتظامیہ کی جانب سے فلسطینی نوجوان الزبیدی کو سزا کے طور پر ان کے خاندان سے ملنے نہ دینے کے ساتھ ساتھ دوسرے قیدیوں سے بھی الگ رکھا ہےتاہم صہیونی جیلوں میں قید متعدد ایسےبے گناہ فلسطینی موجود ہیں جنہیں جیل انتظامیہ حراست کے دوران قید تنہائی کی سزائیں دیتی ہے اور اکثر یہ سزائیں کئی ماہ تک جاری رہتی ہیں۔
واضح رہےکہ لگاتار 25 ویں دن بھی اپنی قید کے خلاف احتجاجی بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدی جبریل الزبیدی کو صہیونی انتظامی حراست سے گذشتہ سال کے آخر میں رہا کیا جانا تھاتاہم قابض حکام نے رہائی ملتوی کرتےہوئےاسے انتظامی حراست میں منتقل کردیا۔