• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 27 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

صہیونی ریاستی دہشت گردی، الخلیل میں یوم الغضب کا اعلان

جمعہ 25-02-2011
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_martyrs-street-al-khalil

فلسطین کے تاریخی شہر الخلیل میں اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی، علاقے میں یہودی آبادکاری اور عام شاہراٶں پر فلسطینیوں کی آمد و رفت پر پابندی کے خلاف آج جمعہ کوالخلیل میں یوم الغضب کا اعلان کیا گیا ہے. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق”یوتھ سوسائٹی برائے انسداد یہودی آبادکاری” نے جمعرات کے روز ایک بیان میں کہا کہ صہیونی حکومت نے الخلیل میں شاہراہ شہداء پر کئی سال سے قبضہ کر رکھا ہے اور اس مرکزی شاہراہ پر فلسطینیوں کی آمد و رفت پر پابندی عائد ہے. اس کے علاوہ صہیونی حکومت کی طرف سے الخلیل میں یہودی آبادکاری کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے. ان ظالمانہ اقدامات کےخلاف بطور احتجاج الخلیل کے شہری جمعہ کے روز”یوم الغضب” منائیں گے. بیان میں کہا گیا ہےکہ الخلیل شہر میں نماز جمعہ کے اجتماعات کے بعد شاہراہ شہداء کی جانب تین مقامات سے احتجاجی جلوس نکالے جائیں گے. ایک جلوس شیخ حارہ کے مقام سے مسجد البکاء سے دوسرا حارہ میں مسجد جابر سے اور تیسرا جلوس مسجد صحابہ رسول کے سامنے سے شاہراہ شہداء کی جانب نکالا جائے گا. فلسطینی یوتھ فورس نے تمام شہریوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کی اپیل پر صہیونی ریاستی دہشت گردی اور شاہراہ شہداء کی بندش کےخلاف سڑکوں پر نکلیں اور اپنے جمہوری حق کی آواز کو ان کے شانہ بشانہ مل کر اٹھائیں. خیال رہے کہ اسرائیل نے الخلیل کی ایک مرکزی سڑک شاہراہ شہداء کو سنہ 2000ء میں تحریک انتفاضہ کے دور میں فلسطینیوں کی ہر قسم کی آمد ورفت کے لیے بند کر دیا تھا، جس کے بعد سے آج تک یہ شاہراہ فلسطینیوں کے لیے مسلسل بند چلی آ رہی ہے.

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.