• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 27 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

صہیونی حکومت نے مراکشی دروازے کے ساتھ پُل کی تعمیر کی منظوری دیدی

جمعہ 04-03-2011
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_al-aqsa-mosque-moroccan-gate

بیت المقدس میں صہیونی بلدیہ نے حرم قُدسی سے مسجد اقصیٰ کے مراکشی دروازے تک پُل کی تعمیر کے منصوبے کی حتمی منظوری دے دی ہے. اس منصوبے کا مقصد یہودی آبادکاروں کو حرم قدسی سے براہ راست مسجد اقصیٰ تک رسائی فراہم کرنا ہے. اسرائیلی ریڈیونے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ حرم قدسی سے مراکشی دروازے تک اس پُل کی تعمیر کا منصوبہ کئی سال پہلے پیش کیا گیا تھا. صہیونی بلدیہ نے ایک سال قبل ایک عارضی پل تعمیر کیا تھا تاہم چھ ماہ قبل حرم قدسی میں مِٹی کا ایک تودہ گرنے سے وہ پل عارضی طور پر بیٹھ گیا تھا. اس کے بعد اب فضاء میں کئی میٹر بلند اس پل کی تعمیر کا کام جلد شروع کر دیا جائے گا. ریڈیو رپورٹ کے مطابق صہیونی بلدیہ نے حرم قدسی سے مراکشی دروازے کو ملانے والے پل کی تعمیر کا منصوبہ تین سال قبل مرکزی حکومت سے منظور کرایا تھا. جس کے بعد محکہ داخلہ کے زیرانتظام پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کمیٹی نے اس کی باضابطہ منظوری دیتے ہوئے اس کے لیے فنڈزبھی جاری کر دیے تھے. تاہم بعض وجوہات کی بنا پر یہاں پر پل کی تعمیرنہیں ہو سکی تھی. ادھر ایک دوسرے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بیت المقدس کی صہیونی بلدیہ نے مسجد اقصٰی کے گردوپیش میں متعدد مقامات پر کئی تاریخی عمارتوں کی تعمیر و مرمت کی آڑ میں یہودیت کے فروغ کی سرگرمیوں میں اضافہ کر دیا ہے. ذرائع کے مطابق تعمیر و مرمت کی آڑ میں کئی پرانی دیواریں گرائی جا رہی ہیں جبکہ بعض عرب شناخت رکھنے والے مقامات کےنام عبرانی میں رکھے جا رہے ہیں اور ان کی عربی شناخت بھی مٹائی جا رہی ہے.

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.