(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس کے ترجمان نے کہا ہے کہ فتاح اور حماس کے مابین دوطرفہ ملاقاتیں اور بات چیت سبھی دھڑوں کی ملاقاتوں کا متبادل نہیں ہےبلکہ حماس نے اندرون اور بیرون ملک دھڑوں سے بات چیت کی ہے جس کا مقصد تقسیم کو ختم کرنے پر اتفاق کرنا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان ہشام بدرن کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق میں آج شام فلسطینی تنظیموں کے جنرل سکریٹریوں اور فتاح تحریک کی مرکزی کمیٹی کے وفد کے مابین ایک اجلاس ہوگا جس کا مقصد دھڑوں کے جنرل سکریٹریوں سے ملاقات کے لئے کسی تاریخ پر معاہدہ طے کرنا ہے جس میں شریک صدر محمود عباس انتخابات کی تاریخ اور معاہدوں کے طے پانے کے حوالے سے اہم ااعلان کریں گے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی اداروں کو متحد کرنا ، اور عوام کو حقیقی امید دینا ایسی ذمہ داریاں ہیں جن پر عمل کرنا ہی ہماری ضرورت ہے جس کے ذریعے سے ہماری عوام خوداپنی قیادت اور سیاسی پروگرام کا انتخاب کرسکتے ہیں۔
انہوں نے وضاحت کی کہ فتاح اور حماس کے مابین دوطرفہ ملاقاتیں اور بات چیت سبھی دھڑوں کی ملاقاتوں کا متبادل نہیں ہےبلکہ حماس نے اندرون اور بیرون ملک دھڑوں سے بات چیت کی ہے جس کا مقصد تقسیم کو ختم کرنے پر اتفاق کرنا ہے اور صدی کی ڈیل کے خلاف صف آرا ءہونے پر متحد تبادلہ خیال کرنا ہے۔