اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کی وزارت داخلہ کے ترجمان الہاب غصین نے واصح کیا ہے کہ سوموار کی صبح شاطی مہاجر کیمپ میں ہونے والا کار بم دھماکے سے کافی جانی و مالی نقصان ہوا۔ انہوں نےواضح کیا کہ کار بم دھماکے کی تحقیقات شروع ہو چکی ہیں اور امید ہے کہ تحقیقات سے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوں گے وزارت داخلہ کے ترجمان الہاب غصین نے منگل کے روز بیان میں کہا کہ کار دھماکہ آگ کی وجہ سے پیش آیا کیونکہ کار میں آگ لگنے کی وجہ سے دھماکہ ہوا اور کار میں موجود ایک شخص جاں بحق اور باقی زخمی ہو گئے انہوں نے واضح کیا کہ تحقیقات کا آغاز ہو چکا ہے کہ اور اس بات کا پتہ لگایا جا رہا ہے کہ کار فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ کے گھر کےپاس آ کر کیوں رکی اور خاص طور پر اس حادثے سے جاں بحق ہونے والے شخص کا تعلق رام اللہ اتھارٹی کے سیکیورٹی ادارے سے تھا