• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 1 ستمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

سبکدوش صہیونی آرمی چیف نےمصر کے ساتھ امن معاہدے ٹوٹنے کا خدشہ ظاہر کر دیا

بدھ 16-02-2011
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_gabi-ashkenazi-ex-israeli-military-chief

اسرائیل کے سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ گابی اشکنزئی نے کہا ہے کہ مصر کے ساتھ امن معاہدے ٹوٹنے کی صورت میں فوج نے ہنگامی منصوبہ تیار کر لیا ہے.ان کا کہنا ہے کہ مستقبل میں اسرائیل کو جنگی استعداد اور فوج کی قوت کو بڑھانا پڑے گا جس کے لیے حکومت کو آج ہی سے تیاری شروع کردینی چاہیے. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی فوج کے سبکدوش وزیر کا ریٹائرمنٹ کے بعد یہ ایک سولین لیڈر کی حیثیت سے پہلا باضابطہ بیان ہے.سابق آرمی چیف نے مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی یہودی تنظیموں کے صدور کی منعقدہ کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ انہیں ایسے لگ رہا ہے کہ اسرائیل اور مصر کے درمیان سنہ 1979ء میں طے پانے والا امن معاہدہ زیادہ دیر تک برقرار نہیں رہے گا.حسنی مبارک کے چلے جانے کے بعد اب مستقبل میں مصر اسلام پسند قوتوں کے ہاتھ میں آ سکتا ہے.اگر ایسا ہوا اور مصر میں اخوان المسلمون جیسی اسرائیل دشمن جماعت نے حکومت بنائی تو وہ مصر کے ساتھ امن معاہدے توڑ دے گی. سابق مصری صدر حسنی مبارک کے تیس سالہ دور حکومت پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہ اگرچہ حسنی مبارک کو عرب ممالک اور عالمی سطح پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے تاہم میرا خیال ہے کہ حسنی مبارک نے تیس سال تک خطے میں امن قائم کیے رکھا. امن و استحکام کی حسنی مبارک کی کوششوں سے مصر نے بھی تقری کی اور اسرائیل دشمن قوتوں کو بھی سراٹھانے کا موقع نہیں ملا. لیکن اب حالات کافی حدتک بدل چکے ہیں. خیال رہے کہ اسرائیل کے پیر کو ریٹائر ہونے والے آرمی چیف جنرل اشکنزئی نے مصر کے ساتھ امن معاہدوں کے ٹوٹنے کا خدشہ ایک ایسے وقت میں ظاہر کیا ہے جب مصر میں حسنی مبارک کے بعد فوج نے اقتدار سنبھال لیا ہے. فوج نے اپنے چوتھے بیان میں یقین دلایا تھا کہ وہ علاقائی اور عالمی معاہدوں کی پابندی کریں گے.

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.