فلسطینی مجلس قانون ساز میں اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے صہیونی عقوبت خانے میں زیرحراست رہ نما ڈاکٹرعمر عبدالرزاق پر صہیونی فوج کے وحشیانہ تشدد کی اطلاعات ہیں. ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ڈاکٹرعمر کو صہیونی فوج نے گذشتہ چوبیس گھنٹے سے نیند سے مکمل طور پر محروم کر دیا ہے جبکہ دوران حراست انہیں سخت ذہنی اور جسمانی اذیتیں پہنچائی گئی ہیں. احرارسینٹر برائے حقوق اسیران کے ڈائریکٹر فوادالحفش نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر عبدالرزاق کو صہیونی فوج نے دو ہفتےقبل حراست میں لیا تھا. حراست میں لینے کے بعد انہیں روزمرہ کی بنیاد پر تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جس کے باعث ان کی جسمانی اور طبی حالت نہایت تشویشناک صورت اختیار کر چکی ہے. فواد الخفش کا کہنا تھا کہ دوران تشدد صہیونی فوجیوں اور تفتیش کاروں نے انہیں جان سے مار ڈالنے اور اہل خانہ کو بھی گرفتار کرنے کی دھمکیاں دی ہیں. انسانی حقوق کے مندوب نے صہیونی جیلوں میں ہونے والے وحشیانہ تشدد کی شدید مذمت کی اور اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی قیدیوں پر صہیونی عقوبت خانوں میں ہونے والے مظالم کا سختی سے نوٹس لیا جائے.