• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 14 اپریل 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

روس کا شام کو انٹرکانٹی نینٹل میزائل کی فراہمی کے پیمان کا اعادہ

اتوار 27-02-2011
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_missile

روس نے اسرائیل بعض یورپی ملکوں کے شدید تحفظات کے باوجود شام کو انٹر کانٹی نینٹل میزائلوں کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا ہے. روس کا کہنا ہے کہ وہ کسی کے کہنے یا دباٶ کے تحت شام کے ساتھ کئے دفاعی معاہدےکو منسوخ نہیں کرے گا. روسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیردفاع اناتولی سردیوکوف نے ہفتے کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ "شام کو میزائلوں کی فروخت کا معاہدہ عملی شکل کے آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے”. روسی وزیردفاع نے بتایا کہ اس سے قبل ماسکو اور شام کے درمیان ہونے والے دو طرفہ دفاعی معاہدے کے تحت روس شام کو اینٹی شکن میزائلوں کی ایک کھیپ نومبر 2010ء میں بھیج چکا ہے جبکہ کانٹی نینٹل میزائلوں کی فراہمی کا معاہدہ حتمی مرحلے میں پہنچ چکا ہے. مسٹر سردیوکوف کا کہنا تھا کہ ماسکو شام کے ساتھ کیے دفاعی معاہدے کا پابند ہے اور شام کے ساتھ کئے معاہدے کے مطابق تمام میزائل دمشق کو فراہم کیے جائیں گے. خیال رہے کہ شام اور روس کے درمیان دفاعی معاہدہ ایک سال قبل طے پایا تھا. اس معاہدے کے تحت روس شام کو 72انٹر کانٹی نینٹل میزائل فروخت کرے گا. معاہدے پر 30 کروڑ ڈالرز کی لاگت آئے گی. دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی معاہدے خصوصا شام کا روس سے میزائل خریداری معاہدے پر اسرائیل نے شدید تحفظات کا اعتراض کیا تھا. اس کے علاوہ شمالی افریقا کے بعض ممالک نے بھی اس معاہدے کو ناپسندیدگی کی نظر سے دیکھا ہے اوراسے منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے.

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.