اسرائیلی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل سے تعلق رکھنے والے دو فلسطینی شہریوں کو آٹھ سال کی قید کے بعد بدھ کو رہا کر دیا ہے.
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق دونوں فلسطینی شہریوں شادی عمران القواسمی اور نبیل ابراھیم عابدین کی رہائی کل بدھ کو عمل میں لائی گئی.انہیں آٹھ سال قبل اسلامی تحریک مزاحمت "حماس”سے تعلق اور فلسطینی مزاحمت کاروں کی مدد کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا.
رہائی کے وقت اسرائیلی جیل”بئر سبع”کے باہرسینکڑوں شری ان کے استقبال کے لیے جمع تھے. رہائی کےبعد انہیں قافلے کی شکل میں الخلیل پہنچایا گیا، جہاں ان کے عزیزوں اور دیگر شہریوں کی بڑی تعداد بھی انہیں مبارک باد دینے کے لیے جمع تھی.