عباس ملیشیا کی جانب سے مغربی کنارے میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے کارکنوں کو گرفتار کرنے کا سلسلہ جاری ہے- فلسطینی صدر محمود عباس کو براہ راست جوابدہ سیکورٹی فورسز نے گزشتہ دور روز میں حماس کے پانچ کارکنوں کو گرفتار کیا- جن میں اسرائیلی جیلو ں میں قید فلسطینی مجلس قانون ساز کے رکن حسن یوسف کے بیٹے بھی شامل ہیں- نابلس میں زہدی صانع کو گرفتار کیا گیا جو حال ہی میں اسرائیلی قید سے رہا ہو کر آئے تھے – زھدی صانع نے اسرائیلی قید سے رہائی پائی تو عباس ملیشیا کے اہلکاروں کو منتظر پایا – زہدی صانع اسرائیلی جیلوں میں چھ ماہ تک پابند سلاسل رہے – قابل ذکر بات ہے کہ عباس ملیشیا کی اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے طلبہ رہنماؤں کے خلاف مہم تیز ہوگئی – حماس کی طلبہ تنظیم کے رہنمائوں اور کارکنوں کو نہ صرف یونیورسٹی اور ہاسٹلز سے گرفتار کیا گیا بلکہ ان کے گھروں پر چھاپے مارے گئے – دوسری جانب عباس ملیشیا اور اسرائیلی فوج کے درمیان حماس کے کارکنوں کو گرفتار کرنے کا تبادلہ بھی جاری ہے – چند دن قبل نابلس میں حماس کے رہنما الشیخ امجددیربہ کو عباس ملیشیا کی جیلوں سے رہائی ملی تو اسرائیلی فوج نے انہیں اغوا کرلیا –