• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 27 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

حماس مغربی کنارے پر قبضہ کر سکتی ہے: صہیونی فوجی عہدیدار

جمعہ 25-02-2011
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_abbas-militia-iof

اسرائیلی فوج کے اعلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ عباس ملیشیا اور اسرائیلی فوج کے مابین سکیورٹی تعاون کے پیش نظر مغربی کنارے میں حالات ابتر ہوتے جا رہے ہیں، انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اسرائیل کے مغربی کنارے سے انخلاء کی صورت میں حماس مکمل طور پر مغربی کنارے پر قابض ہو سکتی ہے۔
اسرائیلی فوجی ریڈیو کے مطابق مغربی کنارے کے صہیونی فوجی سکواڈ کے کمانڈر نٹسن الون کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے میں بیرونی دہشت گردی کو روکنا عباس ملیشیا کے بس میں نہیں ہے جسے فلسطینی بھی سمجھتے ہیں چنانچہ ہمارے نکلنے کا مطلب حماس کا مغربی کنارے میں پوری قوت سے داخلہ ہے۔ ہمارے یہ بات ذہن نشین رکھنا چاہیے کہ فلسطینی اتھارٹی کی حماس سے پوری طرح نمٹنے کی صلاحیت وسائل کی بھرپور فراہمی سے منسلک ہے۔
الون نے ستمبر 2011ء میں فلسطینی انتخابات کے انعقاد کی امید ظاہر کی اور کہا کہ ہم اس بات کا اندازہ لگائے بیٹھے ہیں کہ فلسطین کے حالیہ پرسکون فضا آنے والے دنوں میں تبدیل ہو سکتی ہے اگر ایسا ہوا تو ہمیں بھی اپنا طریقہ بدل کر نئے سرے سے تیاری کرنا ہو گی۔
الون کے مطابق مغربی کنارے میں کشیدگی ختم کرنے کی دوسری اہم وجہ نسلی دیوار ہے جس کی تاحال تکمیل نہ ہوسکی ہے، یہ دیوار علاقے میں ہماری امن کوششوں کو برقرار رکھنے اور الخلیل کی جانب داغے جانے والے میزائلوں کو روکنے کا اصل سبب ہے۔ الون کے مطابق امن کا تیسرا سبب غزہ کی پٹی کا مغربی کنارے سے انقطاع اور وہاں پر حماس کا تسلط ہے۔ انہوں نے فیاض کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ فیاض حکومت کی مضبوط اور طاقتور ملیشیا اسرائیل کے مفاد میں ہے۔
اسرائیلی عسکری رہنما نے زور دے کر کہا کہ عباس ملیشیا فلسطین اور اسرائیل دونوں کے مفاد میں کام کر رہی ہے۔ انہوں نے فلسطینی سکیورٹی فورسز اور اسرائیلی فوج میں تعاون کو امید کی کرن قرار دیا اور کہا کہ فلسطینی معاشرے حقیقی معاشرتی تغیر سے گزر رہا ہے۔ ہم فلسطینی فورسز کے ساتھ اپنے کام کو مشترکہ کارروائی کا نام دیتے ہیں تاہم درحقیقت یہ دونوں فورسز کے درمیان حقیقی سکیورٹی تعاون ہے۔
الون کا کہنا تھا کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کے وزیر اعظم سلام فیاض کے ساتھ فلسطینی سکیورٹی فورسز کے جواز میں پوری طرح متفق ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ ہم جب فلسطینی شہروں میں داخل ہوتے ہیں تو پوری کوشش کرتے ہیں کہ ان فورسز کے کام میں مشکلات کا سبب نہ بنیں۔
الون نے بتایا کہ اسی سکیورٹی تعاون کی بدولت گزشتہ سال کے وسط سے اسرائیلی فوج کے فلسطینی شہروں میں آپریشنز محدود کر دیے گئے ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.