• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 29 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

حسنی مبارک کی اسرائیل پہنچنے کی اطلاعات

جمعرات 17-02-2011
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_hosni-mubarak-egyptian-dictator

اسرائیل اور عرب ممالک کے بعض ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ مصرکے برطرف صدر حسنی مبارک اسرائیل کے زیرتسلط فلسطینی شہر”ایلات” پہنچ چکے ہیں . صہیونی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ سابق مصری صدراپنے خاندان اور دیگر بعض مقربین کے ہمراہ ایک چھوٹے طیارے کے ذریعے شرم الشیخ سے ایلات پہنچے جہاں سے ہیلی کاپٹرکےذریعے وہ ایک ہوٹل کے احاطے میں اترے ہیں. ذرائع ابلاغ نے بعض عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ سابق مصری صدر کے ہمراہ ان کی اہلیہ بھی ایلات پہنچی ہیں. اس کےعلاوہ ان کے چند دیگر افراد بھی ان کے ہمراہ ہیں. ذرائع کے مطابق ایلات میں فائیو اسٹارہوٹل میں انہوں نے قیام کیا ہے وہ شہر کا مہنگا ترین اورشاہانہ ہوٹل سمجھا جاتا ہے. حسنی مبارک کے ہیلی کاپٹر کی آمد سےقبل ہی ایلات کے اس ہوٹل کی سیکیورٹی نہایت سخت کردی گئی تھی. ہیلی کاپٹرسے اترنے کے ساتھ ہی سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں نے حسنی مبارک کو اپنے گھیرے میں لے لیا اور وہ ہوٹل میں لے گئے. ایک عینی شاہد نے العرب نیوز ویب سائیٹ کو بتایا کہ اس نے ہوٹل کی سیکیورٹی سخت کیے جانے کی وجہ دریافت کرنے کے لیےہوٹل کے ایک ملازم سے بات کی . اس نے کچھ بتانےسے انکار کر دیا اور کہا کہ اس بارے میں وہ مزید کسی سے سوال نہ کرے. اس کے بعد میں نے اپنے ایک دوست کو فون کر کے وجہ معلوم کی تو اس نے بتایا کہ ہوٹل میں سابق مصری صدرحسنی مبارک قیام پذیر ہیں اور ان کی آمد کو خفیہ رکھا جا رہا ہے. اس لیے ہوٹل کے ملازم کچھ بتانے گریزاں ہیں.

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.