فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ عوام نے اسرائیل کے خلاف تیسری تحریک انتفاضہ شروع کی تو فلسطینی اتھارٹی اسے طاقت کے ذریعے روکے گی.ان کا کہنا ہے کہ خطے میں ایک نئی تحریک انتفاضہ چلانے کے لیے حالات سازگار نہیں .ایسا ہوا تو فلسطینی اتھارٹی کو تحریک انتفاضہ کے محرکین کےخلاف سخت ایکشن لینا ہو گا. اسرائیلی ریڈیو کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدرابو مازن کا کہنا تھا کہ "میں جب تک منصب صدارت پر فائز ہوں تب تک کسی بھی عوامی تحریک انتفاضہ کو سراٹھانے کا موقع نہیں دوں گا اور ایسی کسی بھی کوشش کو سختی سے کچل دیا جائے گا. ایک سوال کے جواب میں فلسطینی صدر نے کہا کہ آزاد ریاست کی شکل میں فلسطینیوں کے مطالبات پورے نہ ہوئے تو عوام میں بے چینی بڑھے گی تاہم وہ عوام کو اسرائیل کے خلاف کوئی نئی تحریک شروع کرنے سے روکیں گے.