• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 26 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

بیت المقدس کو یہودیانے کے لیے 24 ملین ڈالرز مختص

منگل 01-03-2011
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_al-aqsa-mosque-jews

اسرائیلی بلدیہ نے القدس کی مشرقی عرب کالونیوں کی ترقی اور بحالی کے لیے 24 ملین ڈالر کی خطیر رقم خرچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ فلسطین میں کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظمیوں کے مطابق منصوبے کا اصل مقصد مسجد اقصی اور دیگر عرب کالونیوں کو یہودی رنگ میں رنگنا ہے۔
ہفت روزہ یروشیلم نے صہیونی بلدیہ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ یہودیانے کی کارروائیوں پر منصوبے پر کام شروع ہونے کے بعد مشرقی کالونیوں میں عربوں اور اسرائیلی فوج کے مابین جھڑپوں کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ اخبار کے مطابق ماضی میں بھی ’’کالونیوں کی ترقی‘‘کے منصوبوں کو قلعی کھل چکی ہے کہ وہ درحقیقت ان کالونیوں کو منہدم کرنے کے منصوبے تھے۔
’’القدس میڈیا‘‘ سنٹر کے ڈائریکٹر محمد صادق نے بتایا کہ منظور کیے جانے والے منصوبے میں مسجد اقصی سے ملحق صحن براق کے علاقے میں توسیع اور حرم قدسی کی فصیل میں ایک نیا دروازہ کھولنے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔ اس نئے دروازے کا مقصد غاصب یہودیوں اور اسرائیلی فوجیوں کی مسجد اقصی کے صحن میں بآسانی داخلہ کو یقینی بنانا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ شہر کی عرب کالونیاں انتہائی مخدوش اور انہدام کے قریب ہیں۔ اسرائیلی حکام کی جانب سے ترقیاتی منصوبہ دراصل ان کالونیوں کو یہودی رنگ میں رنگنے کا منصوبہ ہے۔ اسرائیل یہاں کے اصلی رہائشیوں کی اراضی پر قبضہ کر کے اسے یہودیوں کی خدمت کے لیے استعمال کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسرائیل ان کالونیوں کے مختلف مقامات پر صہیونی نشانات بنا چکا ہے تاکہ موقع ملتے ہی ان علاقوں کو یہودی علاقے قرار دیا جا سکے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.