• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 9 ستمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

بیت المقدس میں یہودی آبادکاری کا نیا اسرائیلی منصوبہ

بدھ 09-02-2011
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_settlement241

اسرائیل لینڈ کونسل کے سربراہ آری کنگ نے اگلے پانچ سے دس سالوں میں مشرقی القدس کی شیخ جراح کالونی میں یہودی آبادکاری کی خاطر 200 نئے رہائشی مکانات کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ کنگ نے عبرانی اخبار ’’یدیعوت احرونوت‘‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کے مطابق وہ اراضی جہاں پر اسرائیلی ریاست سے قبل یہودی آباد تھے کو مسلمانوں سے واپس لیا جائے گا، یہاں کئی سالوں سے فلسطینی غیر قانونی طور پر بس رہے ہیں جس پر انہیں یہودیوں کا شکر کرنا چاہیے۔ ان کے بہ قول اب وقت آ گیا ہے کہ یہودی اس مقام پر دوبارہ قابض ہوں۔ دوسری جانب یہودی بستی ’’عیر عمیم‘‘ میں تعمیرات پر کام کرنے والے تحقیق کار احمد صب لبن کا کہنا ہے کہ شیخ جراح کالونی آٹھ سالوں سے یہودی آبادکاری کے مختلف منصوبوں سے متاثر ہو رہی ہے۔ ان منصوبوں پر عمل کرکے اسرائیل اس کالونی میں یہودیوں کو اکثریت میں لانا چاہتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ القدس پلاننگ اور بلڈنگ کی علاقائی اور قومی دونوں کمیٹیاں عنقریب مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں 326 نئے گھروں کی تعمیر کی منظوری دے دیں گی۔ اسی طرح شیح جراح کالونی کے شمالی علاقے کرم المفتی کی اراضی پر بھی 350 نئے گھر بنائیں جائیں گے۔ القدس میں یہودی اثر و رسوخ کو بڑھانے کے لیے اس علاقے میں ایک یہودی مذہبی سکول، ایک کنیسہ اور ایک پانچ منزلہ تجارتی مرکز کی تعمیر کی منصوبہ بندی بھی کر لی گئی ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.