فلسطینی وزیر اوقاف طالب ابو شعر نے صہیونی محافظین کے ہمراہ سابق امریکی صدر بل کلنٹن کے مسجد اقصی میں داخل ہونے کی مذمت کی ہے- طالب ابو شعر نے اخباری بیان میں کہا کہ بل کلنٹن کے مسجد اقصی کے دورے کے وقت نہ صرف نمازیوں کو مسجد میں داخل ہونے سے روک دیا گیابلکہ مسجداقصی کے محافظین کو بھی صحن کے قریب نہیں آنے دیا گیا- اسرائیلی حکومت نے مسجد اقصی کے تمام بیرونی دروازے بند کردیئے – طالب ابو شعر نے اسرائیلی حکومت کی جانب سے فلسطینی شہریوں کے گھروں کو مسمار اور انہیں بے گھر کئے جانے کی بھی مذمت کی – طالب ابو شعر نے مسجد اقصی اور بیت المقدس کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے بین الاقوامی برادری سے مداخلت کا مطالبہ کیا –