(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) آئرلینڈ کے لوک بینڈ دا میری واللوپرز کی پرفارمنس پورٹسمتھ میں جاری تھی کہ اس دوران بینڈ نے فلسطین کا پرچم لہرایا اور آزاد فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔
اس دوران منتظمین نے مائیکرو فونز بند کر دیے۔ بینڈ نے ابھی بیس منٹ ہی پرفارم کیا تھاکہ اسے منتظمین نےاسٹیج سے نیچے اتار دیا ۔
بینڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کی پرفارمنس کو اسٹیج پر فلسطینی پرچم لہرانے کے سبب روکا گیا۔ وہ یہ اقدام چھ برس سے کررہے ہیں اور ان کے ساتھ کبھی ایسا نہیں کیا گیا تھا۔
بینڈ نے کہا کہ آزاد فلسطین پورا دن ہر دن۔بینڈ کے مداحوں کی جانب سے میلے کی انتظامیہ کو بزدل قراردیا گیا۔
واضح رہے کہ میری واللوپرز طویل عرصے سے فلسطینیوں کی حمایت کا اظہار کرتا رہا ہے اور گروپ نے پچھلے سال نومبر میں گیگ فار غزہ امدادی کنسرٹ بھی کیا تھا۔
شمالی آئرلینڈ کے بینڈ نیکیپ نے میری واللوپرز کا دفاع کیا اور کہا کہ اگر آپ فلسطینیوں کی نسل کشی کیخلاف انگلینڈ میں آواز بلند کریں تو صہیونی حمایتی برطانوی حکومت کی طرف سے آ پ کے ساتھ مجرموں جیسا برتاؤ کیا جاتا ہے۔