• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 28 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

اوباما کی محمود عباس کو اسرائیل کیخلاف مذمتی قرارداد لانے کے اصرار پر سنگین نتائج کی دھمکی

ہفتہ 19-02-2011
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_un-security-council

مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کے حکام نے انکشاف کیا ہے کہ حا ل ہی میں امریکی صدر براک اوباما نے صدر محمود عباس کو ٹیلی فون کر کے انہیں سلامتی کونسل میں اسرائیل کی یہودی بستیوں کی تعمیر کے خلاف مذمتی قرارداد پیش نہ کرنے کو کہا ہے. فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی صدرنے ٹیلیفون پر محمودعباس کو سلامتی کونسل میں اسرائیل کےخلاف قرارداد لانے پر سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے. فلسطینی تھارٹی کے ایک سینئر عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ امریکی صدرنے نہایت سخت لہجے میں صدر محمودعباس کو یک طرفہ طور پر اسرائیل کے خلاف سلامتی کونسل میں کوئی قرارداد پیش کرنے پر دھمکی دی. براک اوباما نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے سلامتی کونسل میں فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر پر تل ابیب کےخلاف کوئی قرارداد لائی گئی تو امریکا اس کی مخالفت کرے گا. انہوں نے مزید کہا کہ امریکا یہ سمجھتا ہے کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان تنازعات بات چیت کے ذریعے حل ہوں اور اسرائیل کےخلاف کوئی یک طرفہ کارروائی نہ کی جائے. انہوں نے دھمکی دی کہ اگر فلسطینی اتھارٹی نے انتباہ کے باوجود سلامتی کونسل میں اسرائیل کےخلاف کوئی قرارداد پیش کی تو اس کے نتیجے میں اتھارٹی کی مالی امداد بند کر دی جائے گی. فلسطینی عہدیدار نے کہا کہ امریکی صدر کی دھمکی کے جواب میں صدر محمودعباس سے چپ سادھے رکھی اور انہیں یہ نہیں بتایا کہ سلامتی کونسل میں یہودی بستیوں کے تسلسل پر اسرائیل کےخلاف قرارداد خطے میں قیام امن کے لیے ضروری ہے. خیال رہے کہ امریکا بظاہر فلسطین میں اسرائیل کی جانب سے یہودی بستیوں کی تعمیر کی مخالفت کرتا ہے لیکن مناسب فورم پر اسرائیل مخالف کسی بھی قرارداد کو ویٹو کر کے خود اپنے قول و فعل میں تضاد ثابت کر رہا ہے.

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.