• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 26 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

اسرائیل کے ہاتھوں مغربی کنارے کے "طانا” گاٶں کی چھٹی مرتبہ بربادی

بدھ 02-03-2011
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_demolition4

قابض صہیونی فوج نے اسرائیلی بلدیہ کے حکم کے تحت مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں "طانا” کے مقام پرفلسطینیوں کے مکانات اور دکانیں چھٹی مرتبہ تباہ کر دیں. مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ صہیونی فوجیوں اور یہودی آباد کاروں کی ایک بڑی تعداد نے بدھ کو”طانا” میں فلسطینیوں کے متعدد مکانات، دکانوں اور جانوروں کے باڑے گرا دیئے. صہیونی فوجیوں کا کہنا ہےکہ "طانا” میں فلسطینی شہریوں نے بغیر اجازت تعمیرات کر رکھی ہیں جنہیں گرانےکے لیے انہیں متعلقہ اعلیٰ حکام نے حکم دیا تھا. عینی شاہدین نے بتایا کہ بدھ کو علی الصباح صہیونی فوجیوں کی جانب سے دو شہریوں محمد اسعد اور فائز یوسف کو نوٹس دیے گئے جن میں کہاگیا کہ تھا کہ وہ جلد ازجلداپنےمکانات خالی کردیں کیونکہ کچھ ہی دیرکوان کے مکانات کومسمار کردیا جائے گا. نوٹس ملنے کے کچھ دیربعدصہیونی فوجیوں کی بڑی تعداد نے "طانا” کو گھیرے میں لے لیا اور بلڈوزوروں کے ذریعے مکانات کی مسماری شروع کر دی. خیال رہے کہ مغربی کنارے کے شہر نابلس سے 16 کلو میٹر مشرق میں”طانا” کی بستی کی 18 ہزار ایکڑ رقبے پر مشتمل اراضی کو اسرائیل پہلے”ماخورا” نامی یہودی کالونی کے لیے ہتھیا چکا ہے.طانا کے باشندوں کو کئی مرتبہ وہاں سے بے دخل کیا جا چکا ہے اوران کے مکانات مسمار کرکے ان کی جائیدادیں تباہ اور مویشی ہلاک کیے گئے ہیں.

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.